رپورٹ : ھادی خان
چند دن پہلے بلوچستان کے کئی اضلاع طوفانی برفباری سے شدید متاثر ھوئے کوئٹہ ژوب شاھراہ پر سینکڑوں لوگوں کی جانوں کو خطرات لاحق ھوگئے مگر سلیمان خان نامی ایک مسیحا سو سے زائد لوگوں کی جان بچا کر نہ صرف لوگوں کیلئے بلکہ صوبائی حکومت کیلئے بھی مسیحا ٹھہرے مگر حالیہ برفباری سے لوگوں کی مشکلات ختم ھی نہیں ھوئے کہ اب موسمیاتی ادارے نے مذید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ھے۔
حالیہ برفباری کے دوران سو سے زائد زندگیاں بچانے والے سلیمان خان ان دنوں مین سٹریم میڈیا پر کافی چھائے ھوئے ھیں جبکہ برف باری کے دوران لوگوں کو خوراک اور دیگر امداد فراہم کرنے والے انیس خان اور رفیع اللہ کاکڑ کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ھیں مسلم باغ سے تعلق رکھنے والے رفیع آللہ کاکڑ کے مطابق " میں نے اپنے دوستوں کے ھمراہ مسلم باغ اور متصل علاقوں میں برف باری میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا ھمیں پتہ چلا کہ اس وقت سینکڑوں مسافر کوئٹہ ژوب شاھراہ پر پھنسے ھیں تو مسلم باغ کے کہی نوجوان برفباری میں پھنسے مسافر حضرات کو اپنے ساتھ گھر لے گئے اور انکی خاطر تواضع کی اور اب بھی اگر برفباری ھوتی ھے تو نہ صرف لوگوں کی بھرپور مدد کریں گے بلکہ انتظامیہ کی بھی ھر ممکن تعاون کریں گے "۔
یاد رہے حکومت بلوچستان نے دس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ھے۔ اور حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت تمام مرکزی شاھرایں کھول دی گئی ھے۔ صوبائی وزیر داخلہ وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے ضیاہ لانگو نے ممکنہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر نے پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ ضلعی افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ھے اور دعوی کیا ھے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ھر ممکن اقدامات کیلئے تیار ھیں۔

ایک طرف صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو چوکس رھنے کا کہا ھے اور صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ تمام اداروں کے نمائندگان کے پی ڈی ایم اے سے رابطے کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے جا رہے ھیں اور ساتھ ھی ساتھ عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی التجاء بھی کی ھے۔ مگر دوسری طرف عوام غیر یقینی صورتحال سے دوچار ھیں برفباری سے شدید متاثر ھونے والے مسلم باغ کے کنچوغی سے تعلق رکھنے والے فرید احمد کا کہنا ھے " کہ ابھی تک ایک ھفتہ قبل ھونے والی برف باری سے ھماری مشکلات کم ھی نہیں ھوئی تھی کہ اب سننے میں آرھا ھے کہ مذید برفباری ھوگی" جبکہ خانوزئی سے تعلق رکھنے والے ایک اور شہری بھی حکومتی اقدامات سے نالاں ھیں اور اس دفعہ حکومت سے پیشگی اقدامات کرنے کی درخواست کر رھے ھیں۔ یاد رہے گیارہ - بارہ جنوری کو ھونے والی شدید برفباری کے بعد اب تک کہیں علاقوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ھے اور کل ژوب کے علاقے قمر الدین کاریز میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا تھا یاد رہے آفت زدہ دیئے گئے
علاقوں میں ژوب شامل نہین۔
حالیہ برفباری کے دوران سو سے زائد زندگیاں بچانے والے سلیمان خان ان دنوں مین سٹریم میڈیا پر کافی چھائے ھوئے ھیں جبکہ برف باری کے دوران لوگوں کو خوراک اور دیگر امداد فراہم کرنے والے انیس خان اور رفیع اللہ کاکڑ کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ھیں مسلم باغ سے تعلق رکھنے والے رفیع آللہ کاکڑ کے مطابق " میں نے اپنے دوستوں کے ھمراہ مسلم باغ اور متصل علاقوں میں برف باری میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا ھمیں پتہ چلا کہ اس وقت سینکڑوں مسافر کوئٹہ ژوب شاھراہ پر پھنسے ھیں تو مسلم باغ کے کہی نوجوان برفباری میں پھنسے مسافر حضرات کو اپنے ساتھ گھر لے گئے اور انکی خاطر تواضع کی اور اب بھی اگر برفباری ھوتی ھے تو نہ صرف لوگوں کی بھرپور مدد کریں گے بلکہ انتظامیہ کی بھی ھر ممکن تعاون کریں گے "۔
یاد رہے حکومت بلوچستان نے دس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ھے۔ اور حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت تمام مرکزی شاھرایں کھول دی گئی ھے۔ صوبائی وزیر داخلہ وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے ضیاہ لانگو نے ممکنہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر نے پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ ضلعی افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ھے اور دعوی کیا ھے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ھر ممکن اقدامات کیلئے تیار ھیں۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon