پاکستان کی تاریخ میں تین ایسے گورنرز جنہیں دو صوبوں کی گورنرشپ کا اعزاز حاصل رھا۔

    تحریر : ھادی خان
پاکستان کے دستور کے مطابق گورنر صوبے کا آئینی سربراہ ھوتا ھے اور صدر کے خوشنودی حاصل رہنے تک اپنے عہدے پر براجمان ھوتا ھے اگرچہ وہ صدر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفی دے سکتا ھے۔
پاکستان کے چاروں صوبوں کے قیام پاکستان کے بعد کئی گورنرز گزرے ھیں مگر صرف تین افراد کو ھی دو صوبوں کی گورنرشپ کا اعزاز حاصل رھا۔
اویس احمد غنی
                
اویس احمد غنی
پانچ فروری انیس سو اکاون کو پیدا ھونے والے اویس احمد غنی کو دو صوبوں کی گورنرشپ کا اعزاز حاصل رھا۔ اویس احمد غنی گیارہ اگست دو ھزار تین سے پانچ جنوری دو ھزار آٹھ تک صوبہ بلوچستان کے گورنر تھے جبکہ بلوچستان کے گورنرشپ سے ھٹنے کے فورا بعد خیبر پختونخواہ( اس وقت نام صوبہ سرحد تھا ) کے گورنر بننے کا اعزاز حاصل کیا اور فروری( 2011 ) تک صوبے کے گورنر رھے۔
رحیم الدین خان : 

    
رحیم الدین خان

رحیم الدین کو اٹھارہ ستمبر ( 1978 ) کو گورنر بلوچستان بننے کا اعزاز حاصل ھوا جبکہ جون ( 1988 ) سے ستمبر ( 1988 ) تک سندھ کے گورنر رھے۔
میاں گل اورنگزیب:
میاں گل اورنگزیب
میاں گل اورنگزیب اپریل ( 1997) کو گورنر بلوچستان بنے جبکہ اگست( 1999) سے اسی سال کے اکتوبر تک گورنر صوبہ سرحد ( موجودہ خیبر پختونخواہ ) رہے ۔
رحیم الدین خان تقریبا چھ سال تک گورنر بلوچستان کے عہدے پر فائز رھے جو کہ اب تک بلوچستان کی تاریخ میں کسی گورنر کا اپنے عہدے پر براجمان ھونے کا سب سے طویل عرصہ ھے۔
مندرجہ بالا تمام شخصیات کو گورنر بلوچستان بننے کا اعزاز حاصل رھا۔
مندرجہ بالا تمام شخصیات کا تعلق موجودہ خیبر پختونخواہ سے ھے جبکہ رحیم الدین کی پیدائش قیام گنج برٹش انڈیا میں ھوئی مگر انکا خاندان تیرہ سے ہجرت کر گیا تھا مگر قیام پاکستان کے بعد واپس انہیں آنا پڑا۔ جبکہ اویس احمد غنی تحریک پاکستان میں اھم کردار ادا کرنے سردار عبدالرب نشتر کے بھتیجے ھیں انکے آباء و اجداد صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب سے سرحد ( موجودہ خیبر پختونخواہ ) ہجرت کر گئے تھے تعلق کاکڑ قبیلے سے ھے۔
Previous
Next Post »

ماحولیاتی تبدیلی

 ماحولیاتی تبدیلی : گزشتہ کئی دنوں سے شمالی بلوچستان اور سندھ کے چند علاقے شدید بارشوں کے لپیٹ میں ھیں۔ جہاں تک ژوب / شیرانی کا تعلق ھے  تو ...