نیا پاکستان، ٹی وی ٹاک شوز میں بوٹ کی نمائش 

پاکستان بننے کے بعد پاکستان کے اھم مسائل میں سے ایک مسئلہ سیاسی عدم استحکام تھا اسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کو اپنے آئین یعنی دستور کیلئے نو سال تک کا انتظار کرنا پڑا اور اس عرصے میں تقریبا سات وزیراعظم بدلتے گئے اور اسی سیاسی عدم استحکام کو بنیاد بنا کر ایوب خان نے ملکی تاریخ کا پہلا مارشلاء لگایا۔ پاکستانی سیاست میں گالم گلوچ اور حتی کہ ہاتھا پائی کوئی نئی بات نہیں اور جب سے ٹی وی ٹاک شوز شروع ھوئے ھیں تب سے شاید سیاستدانوں کے تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوا ھے ٹی وی ٹاک شوز میں آئے روز سیاستدان آپس میں گھتم گھتا ھوتے ھیں مگر ابکی بار کچھ نیا ھی ھوا۔ چند روز پہلے موجودہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا مشہور نجی ٹی وی چینل کے ایک ممتاز ٹی وی شو میں اپنے ساتھ اپنے بوٹ لیکر آئے اور بات تب بگڑی جب واوڈا صاحب نے ٹاک شو میں بیٹھے اپنے سیاسی مخالفین پر بوٹ چاٹنے کا الزام لگایا مگر اینکر صاحب کہاں پیچھے رہنے والے تھے، بلکہ دو قدم آگے ھی بڑھے اینکر صاحب نے وفاقی وزیر سے طلب کیا کہ " بوٹ چمک بہت رھا ھے " تو وفاقی وزیر نے انتہائی غیر معیوب الفاظ ادا کئے " یہ چمک ہاتھوں سے نہیں بلکہ زبان کے چاٹنے سے آئی ھے " ۔
                                         
فیصل واوڈا کی ٹاک شو کے دوران ایک تصویر 

 وفاقی وزیر کے ان الفاظ کے بعد ٹاک شو میں موجود ن لیگ کے جاوید عباسی اور پیپلزپارٹی کے نمائندے قمر زمان کاہرہ کو ٹاک شو سے اٹھنا پڑا۔ دوسری طرف وزیراعظم پاکستان نے اپنے وفاقی وزیر پر اگلے دو ہفتوں تک ٹاک شوز میں بیٹھنے پر پابندی عائد کردی جبکہ پیمرا نے کاشف عباسی کے پروگرام " آف دی ریکارڈ " پر دو مہینوں کیلئے پابندی لگائی جو کہ بعد میں واپس ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر جہاں بہت سے لوگوں نے فیصل واوڈا کو اس حرکت کی وجہ سے آڑھے ہاتھوں لیا ،تو دوسری طرف لوگوں نے وفاقی وزیر کی حمایت بھی کی جنکے مطابق وفاقی وزیر نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو صحیح آئینہ دکھایا گیا ۔جبکہ بعض صارفین نے اس اقدام کو سیاست کے اخلاقیات کے جنازے سے تشبیح دی۔ یاد رہے ماضی میں بھی سیاستدان اسٹیبلشمنٹ، سلیکیٹڈ اور اس طرح کے دیگر اور الفاظ استعمال کرتے آئے ھیں
Previous
Next Post »

1 comments:

Click here for comments
January 18, 2020 at 4:11 AM ×

,,,

Congrats bro Balochistan School System you got PERTAMAX...! hehehehe...
Reply
avatar

ماحولیاتی تبدیلی

 ماحولیاتی تبدیلی : گزشتہ کئی دنوں سے شمالی بلوچستان اور سندھ کے چند علاقے شدید بارشوں کے لپیٹ میں ھیں۔ جہاں تک ژوب / شیرانی کا تعلق ھے  تو ...