سیلابی ریلے میں تیر کر ڈوبتے بچے کی جان بچانے والے ڈپٹی کمشنر کی کہانی

    رپورٹ : ھادی خان شیرانی
جولائی 2010 کے آخری ھفتے میں آنے والے تباٰہ کن سیلاب   نے خیبر پختونخواہ، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں تبائی مچائی۔
اس تباہ کن سیلاب سے متاثرہ ھونے والے علاقوں میں خیبر پختونخواہ کا ضلع لکی مروت بھی شامل ھے جب لکی مروت کو اس آفت کا سامنا کرنا پڑا تو اس وقت لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر ایاز مندوخیل تھے۔28
 جولائی 2010 کو ایک سیلابی ریلا ایک بچے کو بہا کہ لے کہ جارھا تھا کہ موقع پر ڈپٹی کمشنر پہنچے جب اسی حوالے سے موجودہ کمشنر رخشاں ڈویژن اور اس وقت لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر ایاز مندوخیل سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا " دو یتیم بچے تھے ان میں سے ایک کو سیلابی ریلا لے کے جارھا تھا تو میں نے موقع پر موجود پروفیشنل تیراکوں سے جیکٹ لیا اور سیلابی ریلے میں تیر کر ڈوبتے بچے تک خود کو پہنچایا اور اپنے لیویز محافظ کے ھمراہ بچے کو سیلابی ریلے سے بحفاظت نکالا "۔
 
ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ھے کہ کسطرح ڈپٹی کمشنر نے بچے کی جان بچایی
ویڈیو دیکھنے کیلیے لنک کاپی کر کے یوٹیوب میں سرچ کریں۔   
https://t.co/M1Xbxc2ltE?amp=1   
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ھے کہ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ایاز مندوخیل کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ڈپٹی کمشنر کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
بچے کی زندگی بچانے والا ڈپٹی کمشنر ایاز مندوخیل اس وقت بلوچستان میں بطور کمشنر رخشاں ڈویژن اپنے خدمات سرانجام دے رھے ھیں اور حال ھی میں رخشاں ڈویژن کے اضلاع میں شدید بارشیں ھوئی تو کمشنر رخشاں ڈویژن ایاز مندوخیل نے فلائنگ ٹرائک میں بیٹھ کر کئی سو کلو میٹر علاقے کا معائنہ کیا اور چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایاز مندوخیل کی اس اقدام کو سراھا جارھا ھے " ایاز مندوخیل کا کہنا ھے کہ مجھے فلائنگ ٹرائک کے حوالے سے پہلے بھی علم تھا اور جب ہہاں بارشیں ھوئی تو میں نے فلائنگ ٹرائک منگوایا اور اسکے ذریعے کئی اضلاع کا معائنہ کیا"
یاد رہے بلوچستان میں کسی ڈپٹی کمشنر یا کمشنر کا فلائنگ ٹرائک کے ذریعے کسی علاقے کے معائنہ کا یہ پہلا واقعہ ھے اور فلائنگ ٹرائک کے استعمال سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ آسانی سے کیا جاسکتا ھے۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے لنک کاپی کر کےفیس بک میں سرچ کریں۔
https://t.co/PpgkrjVqoJ?amp=1


Previous
Next Post »

ماحولیاتی تبدیلی

 ماحولیاتی تبدیلی : گزشتہ کئی دنوں سے شمالی بلوچستان اور سندھ کے چند علاقے شدید بارشوں کے لپیٹ میں ھیں۔ جہاں تک ژوب / شیرانی کا تعلق ھے  تو ...