آٸی سی سی ٹی ٹوٸنٹی ویمنز ورلڈکپ کے لٸے قومی ٹیم کا اعلان، کوٸٹہ کی کھلاڑی ناہیدہ خان ٹیم سے ڈراپ

                                                        تحریر : مہک شاہد
 پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ہے۔ یہاں پر لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے بدقسمتی سے ان کے پاس آگے جانے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنے ٹیلنٹ کو منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کے لٸے دن رات محنت کرتی ہیں۔
                                       


 بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے جہاں پر خواتين کے لٸے گھر سے باہر نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن پھر بھی یہاں کی خواتیں اپنے ٹیلنٹ منوانے کے لٸے گھر سے باہر نکلتی ہیں۔ اس وقت بلوچستان کی خواتین مختلف فیلڈ میں کام کررہی ہیں چاہے کھیل کا شعبہ ہو یا پھر کوٸی اور شعبہ ہو ہر شعبہ میں بلوچستان کی خواتين کی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے، ان میں کوٸٹہ سے تعلق رکھنے والی کرکٹر ناہیدہ خان بھی شامل ہیں۔ بلوچستان کی واحد ویمن کرکٹر ناہیدہ خان جو پاکستان کے لٸے گیارہ سال سے کھیل رہی ھے جنہوں نے پاکستان کے لٸے انسٹھ ون ڈے انٹرنيشنل اور اکیاون ٹی ٹوٸنٹی انٹرنيشنل میچز کھیلے ہیں لیکن وہ اس بار کھیلے جانے والے آئیٕ سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اکیس فروری سے آٹھ مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آٸی سی سی ویمنز ٹی ٹوٸنٹی ورلڈکپ کے لٸے پندہ رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کوٸٹہ سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی ناہیدہ خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ چیئرپرسن قومی ویمن سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم میں بسمہ معروف (کپتان) ، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔ ورلڈکپ میں تجربہ کار اور میچ ونر کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ٹیم کے لٸے اچھے ثابت ہوتے ہیں۔ ناہیدہ خان ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں، ان کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا وہ اس وقت فارم میں بھی ہیں اور ان میں صلاحيت بھی ہے وہ کسی بھی میچ میں اچھا کھیل ٹیم کو میچ جتوا سکتی ہیں۔ ناہیدہ خان نے ماضی میں بھی پاکستان کے لٸے ہمیشہ اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔
Previous
Next Post »

ماحولیاتی تبدیلی

 ماحولیاتی تبدیلی : گزشتہ کئی دنوں سے شمالی بلوچستان اور سندھ کے چند علاقے شدید بارشوں کے لپیٹ میں ھیں۔ جہاں تک ژوب / شیرانی کا تعلق ھے  تو ...