ژوب کرونا وائرس کے متعلق آگاہی پھیلانے والے رضاکاروں کو تنقید کا سامنا

رپوٹ : ھادی خان۔   

کرونا وائرس نے اس وقت دنیا کے مادی وسائل کے اعتبار سے ترقی یافتہ ممالک کو پریشان کر رکھا ھے تو دوسری طرف پاکستان کے کہی بڑے شہروں کو اس وقت لاک ڈاؤن کا سامنا ھے دن بدن پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے کیسسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رھا ھے۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے رضاکاروں نے کرونا وائرس سے متعلق ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ اور اپنی مدد آپ شہر کے مختلف عوامی مقامات پر کرونا وائرس سے متعلق آگاہی بروشرز لگائے اور لوگوں میں تقسیم کیے  اور پبلک سروس میسجز کے زریعے لوگوں کو باخبر کررھے ھیں۔ تو دوسری طرف سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر ان رضاکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ھے ۔ کہی فیس بک صارفین نے ان رضاکاروں پر کرونا وائرس کو زیادہ خطرناک بتانے کا الزام عائد کیا ھے اور ان کے کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کا تمسخر اڑایا ھے ایک فیس بک صارف نے ایک رضاکار کو مخاطب کرتے ھوئے لکھا ھے کہ مجھے کرونا وائرس سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا کہ اس رضاکار سے لگتا ھے اور رضاکار پر کرونا وائرس کو تیسری عالمی جنگ کے مترادف قرار دینے کا الزام عائد کیا۔


مگر تنقید کے ساتھ ساتھ کیی سوشل میڈیا صارفین نے رضاکاروں کے مہم کی بھرپور حمایت کی ۔ ژوب کے ایک رضاکار کے مطابق انکو سوشل میڈیا صارفین کے بے جا تنقید سے اگر چہ ٹھیس پہنچا ھے مگر پھر بھی عوام کے
بھلائی کیلئے ھم اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

Previous
Next Post »

ماحولیاتی تبدیلی

 ماحولیاتی تبدیلی : گزشتہ کئی دنوں سے شمالی بلوچستان اور سندھ کے چند علاقے شدید بارشوں کے لپیٹ میں ھیں۔ جہاں تک ژوب / شیرانی کا تعلق ھے  تو ...