ہندوستانی فلم انڈسٹری اور پاکستانی معاشرہ

عافیہ  صفدر  
اسلامی جمہوریہ پاکستان ،اسلامی بنیادوں پر حاصل کیا گیا ۔ اسکو بنانے کا مقصد مسلمانوں کو اسلام کے بنیادی اصولوں کے ساتھ زندگی گزارنے کی آزادی دینا تھا۔ جہاں پاکستان نے مختلف فیلڈز میں اپنا لوہا منوایا وہی پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بھی بہت ترقی کی اور ہیر رانجھا،نصیب اپنا اپنا جیسی فلمز پروڈیوس کی جس نے مداہوں کے دلوں پر راج کیا ۔


 جہاں فلم انڈسٹری پروان چڑھ رہی تھی وہیں پی ٹی وی کے ڈرامے بھی اپنے آپ میں مقبولیت کی مثالیں قائم کرتے رہے جس میں دھوپ کنارے ،آنگن تیڑہا سرے فہرست ہیں۔ پھر جب پاکستان میں اسلامزم پروان چڑہا تو اس وقت سنسر شپ کو معتارف کروایا گیا جس کے چلتے انڈسٹری کو بہت نقصان ہوا اور یے دراصل میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کا دور تھا اور وہی سے پاکستانی عوام میں ہندوستانی فلمز اور میوزک مقبولیت حاصل کرنے لگا۔اہستہ آہستہ بالی ووڈ نے اپنی ایک شناخت قائم کر لی اور ڈھیروں کے حساب میں پیسے کمائے جیسے جیسے فلمی دنیا ترقی کرتی گئی فحاشی اور بے حیائی ہندی سنیما میں پروان چڑھتی گئی جس سے پاکستانی معاشرے کو بھی خاصا نقصان اٹھانا پڑا۔ اب جب کے ہندی فلمیں انگریزی فلموں کا منظر نامہ پیش کرتی نظر آرہی ہے وہی سوشل میڈیا میں بنے والے سٹکومز کھل کر گندگی دکھا رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر سنسرشپ اس طرح سے نہیں جس طرح سے ٹی وی وغیرہ پرھے۔ بھارت نے جب سے ایل،جی،بی،ٹی قانون کو جائز قرار دیا تب سے ان سٹکومز سمیت فلمز میں بھی اسے فروغ دیا جانے لگا۔ جس کا اثر پاکستانی عوام پر کچھ یوں ہوا کے یہاں سے بھی ایل،جی،بی،ٹی کو لیگلائز کرنے کی صدا آنے لگی یے


 ہم سب جانتے ہیں کہ فلموں اور ڈراموں کا عوام پر بہت فرق پڑتا آیا ہے پھر چاہے وہ فیشن ٹرینڈز ہوں یا پھر شادیوں میں بجنے والے گانے ہوں ،یا شادیوں میں نبھائی جانے والی رسمیں ہوں۔ اب جب کے ہماری عوام کے رگوں میں انٹرٹینمنٹ کے نام پر یے زہر اتار دیا گیا ہے تو ہماری انڈسٹری بھی اسی روش پر چل نکلی ہے۔ جب بھی کبھی بھارت اور پاکستان  کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے تو وقتی طور پر بھارتی کونٹینٹ پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے جسے کچھ عرصے میں ہٹا بھی دیا جاتا ہے۔ سوال یے ہے کے آخر ایسے کونٹینٹ کو بنا سنسر شپ ٹی وی چینلز پر کیوں چلایا جاتا ہے؟
Previous
Next Post »

ماحولیاتی تبدیلی

 ماحولیاتی تبدیلی : گزشتہ کئی دنوں سے شمالی بلوچستان اور سندھ کے چند علاقے شدید بارشوں کے لپیٹ میں ھیں۔ جہاں تک ژوب / شیرانی کا تعلق ھے  تو ...